ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / بلند شہر گینگ ریپ کا اہم ملزم اپنے دو ساتھیوں کےساتھ گرفتار ، یوپی پولیس کر سکتی ہے اہم انکشاف

بلند شہر گینگ ریپ کا اہم ملزم اپنے دو ساتھیوں کےساتھ گرفتار ، یوپی پولیس کر سکتی ہے اہم انکشاف

Tue, 09 Aug 2016 12:05:21    S.O. News Service

لکھنؤ 9/اگست(ایس اونیوز/ایجنسی): بلند شہر گینگ ریپ معاملے میں پولیس کے ہاتھ بڑی کامیابی لگی ہے ۔ پولیس نے اہم ملزم سلیم کو اس کے دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا ہے ۔ بویریا گروہ کے سرغنہ کے طور پر ملزم سلیم کی شناخت ہے ۔ ملزم سلیم کو راجستھان سے پولیس نے گرفتار کیا ۔  منگل کو یوپی پولیس اس معاملے میں اہم انکشاف کر سکتی ہے ۔

واقعہ کے تقریبا ایک ہفتہ کے بعد اہم ملزم پولیس کی گرفت میں آیا ہے ۔ اس پورے معاملے کی تحقیقات کے لئے میرٹھ کے آئی جی سجيت پانڈے کی قیادت میں ایک ٹیم بنائی گئی تھی ۔  پولیس اس کیس میں پہلے ہی تین افراد کو گرفتار کر چکی ہے ۔ مجموعی طور پر چھ افراد پولیس کی گرفت میں آ چکے ہیں ۔ اس سے پہلے متاثرہ کنبہ نے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر انہیں تین ماہ کے اندر انصاف نہیں ملتا ہے ، تو وہ خودکشی کر لیں گے ۔

خیال رہے کہ 30 جولائی کو کچھ بدمعاشوں نے نوئیڈا سے شاہ جہاں پور کار سے جا رہے ایک کنبہ کو این ایچ 91 پر روکا تھا اور رکنے پر کار میں سوار کنبہ کو اغوا کر لیا تھا ۔ بدمعاش کنبہ کو ہائی وے سے تقریبا 50 میٹر دور کھیتوں میں لے گئے ۔ بدمعاشوں نے پہلے کنبہ کے افراد کے ساتھ لوٹ مار کی اور اس کے بعد ماں اور بیٹی کی  اجتماعی عصمت دری کی ۔ تقریبا ڈیڑھ گھنٹے تک اس کنبہ کے ساتھ حیوانیت کو انجام دینے کے بعد بدمعاش وہاں سے فرار ہو گئے ۔


Share: